Live Updates

ڈسٹرکٹ حویلی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہیلتھ پیکج دیا،راجہ فیصل ممتاز راٹھور

آئندہ عام انتخابات میں برداری نہیں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے پیش ہونگے،وزیر لوکل گورنمنٹ

پیر 5 مئی 2025 17:05

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ حویلی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہیلتھ پیکج دیا، بلاتفرق تعمیر وترقی کے کام کروا رہے ہیں، آئیندہ عام انتخابات میں برداری نہیں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے پیش ہونگے،ڈسٹرکٹ حویلی میں صحت تعلیم انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا ہے، حویلی کہوٹہ کے لیے پونے دو ارب روپے کی سڑکات کے لیے ٹینڈر جلد جاری ہو جائیں گے۔

، وہ ان خیالات کا اظہار ہالن شمالی،جبی سیداں شمولیتی پروگرام کے موقع پر خطاب کے دوران کر رہے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں پاکستان آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت ایک پیج پر متفق ہے،پہلگام فالس فیلگ آپریشن کی آڑ میں مودی سرکار انڈین آرمی سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و جبر کی تمام حدیں پار کر دی ہیں مظلوم کشمیریوں کے گھروں کو جلایا جا رہا ہے،مودی سرکار اور انڈین گودی میڈیا کی پہلگام فالس فیلگ آپریشن کی فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی،آزاد کشمیر اور پاکستان کے لوگ اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کو ماڈل ضلع بنانے کا عزم کر رکھا ہے جس کے لیے دن رات کوشاں ہوں موجود بجٹ میں پونے دو ارب روپے کی مزید سڑکات کا ٹینڈر جلد جاری ہو جائیں گے،میرے دور حکومت میں میرٹ کی بالادستی بلاتفرق ترقیاتی کاموں کی وجہ سے لوگ جوق در جوق ہماری جماعت کا حصہ بن رہے ہیں آئیندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی اکثریت جماعت بن کر ابھرے گی، ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کے دور افتادہ علاقوں میں صحت تعلیم انفراسٹرکچر کی سہولیات کو بہتر بنا رہے ہیں تاکہ وہاں کے مقامی افراد کو علاج معالج تعلیم کے لیے دور دراز سفر نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ برادری ازم کی سیاست پر یعقیں نہیں رکھتا خدمت کے جذبے سے سیاست میں آیا تھا اپنا مرحوم والد کے مشن کو لیکر آگے بڑھ رہا ہوں بعدازں وزیر حکومت نے مختلف اور مقامات پر فوت شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات