Live Updates

بھارتی اقدامات کیخلاف متحد اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں. بیرسٹر گوہر

سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا ایکٹ آف وار ہے، معاہدہ معطلی پر اے پی سی بلانی چاہیے تھی. چیئرمین تحریک انصاف کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 مئی 2025 14:19

بھارتی اقدامات کیخلاف متحد اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں. بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پہلگا م واقعہ پر بھارت نے جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے، پاکستانی قوم کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی واضح طور پر دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی ہر جگہ موجود ہوگی.

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا ہی ایکٹ آف وار ہے، سندھ طاس معاہدہ معطلی پر آل پارٹی کانفرنس(اے پی سی ) بلانی چاہیے تھی. چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ روز کی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر اے پی سی ہونی چاہیے تھی نہ کہ بریفنگ، پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے.
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات