اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ میں جاری فوجی کارروائیوں میں بتدریج توسیع کی منظوری دے دی

پیر 5 مئی 2025 17:08

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ میں جاری فوجی کارروائیوں میں بتدریج توسیع کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

رائٹرز نے اسرائیلی نشریاتی ادرے کان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے پہلے ہی غزہ میں جاری فوجی کارروائیوں میں توسیع کے لئے اپنی ریزرو فورسز کے لیے دسیوں ہزار کال اپ آرڈرز جاری کرنا شروع کر دیئےہیں۔

ہم اپنے یرغمالیوں کی واپسی اور دشمن کو شکست دینے کے لئے ان پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ اسرائیلی سیکورٹی کابینہ نے غزہ میں امداد کی تقسیم کے نئے منصوبے کی بھی منظوری دی تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ غزہ میں امدادی اشیاء کی سپلائی کب پہنچائی جائے گی۔اسرائیل غزہ کے تقریباً ایک تہائی علاقے پر قابض ہے اور اسے مارچ میں عائد کردہ امدادی ناکہ بندی کو ختم کرنے کے لئے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :