سینیٹر عرفان صدیقی ترکیہ استنبول پہنچ گئے

پاکستانی’’عبد الرحمٰن پشاوری‘‘کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کریں گے

پیر 5 مئی 2025 17:27

سینیٹر عرفان صدیقی ترکیہ استنبول پہنچ گئے
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)سینیٹ میں مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی ترکیہ، استنبول پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر عرفان صدیقی ترکیہ میں ترک قوم کے ہیرو قرار پانے والے پاکستانی’’عبد الرحمٰن پشاوری‘‘کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کریں گے،ترکیہ حکومت نے سینیٹر عرفان صدیقی کو خصوصی خطاب کی دعوت دی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی "عبد الرحمٰن پشاوری" کی زندگی اور ان کی جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے،’’عبد الرحمٰن پشاوری‘‘نے انگریز سامراج کے خلاف کئی معرکوں میں ترکوں کے ساتھ مل کر جنگ کی،استنبول یونیورسٹی نے عبد الرحمٰن پشاوری کی سو سالہ برسی کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی۔

متعلقہ عنوان :