
ڈویڑنل کمشنر حیدرآباد کی زیر صدارت نئی گاج ڈیم منصوبے سے متعلق ترقیاتی کاموں اوزمین کے حصول کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد
پیر 5 مئی 2025 17:51
(جاری ہے)
ڈویژنل کمشنرحیدرآباد نے اس موقع پر بتایا کہ متعلقہ زمین کا سروے مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی ایوارڈ جاری کر کے زمین مالکان کو واجب الادا رقم ادا کر دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی آبادی کی تعداد محدود ہے لہٰذا اس زمین کی نگرانی محکمہ آبپاشی کو سونپی جائے گی۔ کمشنر نے ہدایت دی کہ زمین کے حصول اور متاثرین کی بحالی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے اور جن افراد کی زمین یا تعمیرات منصوبے کی زد میں آئیں انہیں جدید طرز کے متبادل مکانات فراہم کیے جائیں۔مقامی آبادی کی بحالی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں تمام متعلقہ فریقین اور غیر سرکاری تنظیموں کو شامل کیا جائے تاکہ زمین کے حصول اور متاثرہ افراد کی منتقلی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہوسکے۔ اجلاس میں ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کے پرونشنل ہائی ویز ڈویژن دادو افسران نے آگاہ کیا کہ ڈیم کے گرد سڑکوں کی تعمیر کے لیے مزید بجٹ درکار ہے۔ ڈویژنل کمشنر حیدرآبادبلال احمد میمن نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تعمیراتی کاموں کا مکمل تخمینہ مرتب کر کے ڈپٹی کمشنر دادو کے تعاون سے لائحہ عمل تیار کریں تاکہ بجٹ کی منظوری کے لیے یہ معاملہ چیف سیکرٹری سندھ کے سامنے پیش کیا جا سکے۔علاوہ ازیں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے ایس ایس پی دادو کو نئی گاج ڈیم کی سکیورٹی کے حوالے سے 5سالہ جامع منصوبہ تیار کرنے، سکیورٹی یونٹ کے قیام، کیمروں کی انسٹالیشن، گاڑیوں اور دیگر ضروری وسائل کی فراہمی کے لیے تخمینہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔بلال احمد میمن کا کہنا تھا کہ نئی گاج ڈیم آئندہ تقریباً تین سالوں میں مکمل فعال ہوجائے گا جس کے بعد نئی گاج ڈیم سے متعلقہ زمینوں کو زراعت کے لیے پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ چیف انجینئر نئی گاج ڈیم نے یقین دہانی کرائی کہ کمانڈ ایریا کے ترقی کا کام 6ماہ سے ایک سال کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔کمشنر بلاول احمد میمن نے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ نئی گاج ڈیم کا مقصد ناصرف زراعت کو فروغ دینا بلکہ اس سے علاقے میں معاشی بہتری، مواصلاتی ترقی اور قدرتی وسائل کے موثر استعمال کی راہ بھی ہموار ہوگی۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.