نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس مقابلے میں فیضوں گینگ کے 2زخمیوں سمیت 5ملزمان گرفتار

پیر 5 مئی 2025 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) صدیق آباد قبرستان کے قریب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں فیضوں گینگ کے 2زخمی سمیت 5مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 3پسٹلز 30بور لوڈ میگزین ،موٹر سائیکل ، ایک رکشہ اور5موبائل فونز برآمدکرلیے گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد فیاض عرف فیضو ولد غلام حیدر،رفیق ولد کالو (زخمی)،محمد زاہد ولد محمد بخش،فلک شیر ولد اللہ دتہ اوراقبال ولد غلام مصطفی شامل ہیں۔

گرفتا ر ملزمان نیو کراچی انڈسٹریل ایریاکی فیکٹریوں میں وارداتیں کرتے تھے۔پولیس نے ایک رکشہ اور ایک موٹر سائیکل پر سوار 5ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں2ملزمان زخمی ہوگئے جن کوعلاج معالجہ کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔