سکھر بیراج کا دلفریب منظر عوام کی نظروں سے اوجھل ہونے لگا ،انتظامیہ نے سکھر بیراج کے عقب میں قائم پل پر شیڈ لگانے شروع کر دیئے

پیر 5 مئی 2025 19:03

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)سکھر بیراج کا دلفریب منظر عوام کی نظروں سے اوجھل ہونے لگا ،انتظامیہ نے سکھر بیراج کے عقب میں قائم پل پر شیڈ لگانے شروع کر دیے ، شہری آئندہ دریائے سندھ اور سکھر بیرا ج کا منظر کبھی نہیں دیکھ پائینگے ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ، بالا حکام سے نوٹس لیکر سکھر بیراج کی خوبصورت ختم نہ کرنے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق چند روز کے بعد سکھر بیراج کا دلفریب منظر عوام کی نظروں سے اوجھل ہو جائیگا کیونکہ انتظامیہ نے سکھر بیراج کے برابر والے پل سے سکھر بیراج کا نظارہ کرنے والے کیلئے پل پر شیڈ لگانے کا کام شروع کر دیا، سکھر بیراج کے برابر والے پل سے گذرنے والے سندھ بلوچستان ، پنجاب و کے پی کے مسافر روک کر سیلفیاں و ویڈیو بناتے تھے لیکن افسوس اب یہ قدیمی منظر بھی جلد ہی آنکھوں سے اوجھل ہو جائیگا دوسری جانب شہری وسماجی حلقوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شیڈ کو ختم کر کے سکھر بیراج کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہری اس تاریخی مقام کا نظارہ کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :