محکمہ ایکسائز اور سکھرپولیس کی پرسرار خاموشی، شراب کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری

پیر 5 مئی 2025 19:03

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)محکمہ ایکسائز اور سکھرپولیس کی پرسرار خاموشی، شراب کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ، مختلف وائن شاپ پر نوجوان نسل کا رش ،،وائن شاپ بند ہونے کے باوجود ایجنٹ بلیک میں بوتلیں فروخت کرنے میں مصروف، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر، ڈائریکٹر ایکسائیز اور ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں محکمہ پولیس اور ایکسائیز کی ملی بھگت سے شہر کے مختلف علاقوں میں غریب آباد ، لانچ موڑ چوکی ، تیر چوک ، سوکھا تالاب رائل پلازہ و دیگر مقامات پر کھلے عام شروب فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے جہا ں پر نوجوان نسل کھلے عام شراب خرید کے پینے میں مصروف دیکھائی دے رہے ہیں جبکہ وائن شاپ بند ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں وائن شاپ مالکان سپلائرز (ایجنٹ)مقرر کررکھے ہیں جو رات دیر گئے بلیک میں شراب فروخت کررہے ہیں، شہری حلقوں نے کھلے عام وائن شاپ سے شراب کی فروخت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ایکسائیز اور پولیس کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وائن شا پ کے مالکان کو متعلقہ تھانوں کی پولیس کے علاوہ با اثر افراد کی پشت پناہی بھی حاصل ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں پر کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا جارہی ہے شکایات کے باوجود کاروائی نہ کرنے سمجھ سے بالا تر ہے شہری حلقوں نے ایس ایس پی سکھر سمیت محکمہ ایکسائیز کے بالا افسران و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شراب فروخت کرنے سمیت انکے سرپرستی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :