بین الاقوامی سفارتی ایوارڈ یافتہ صحافی نک رابرٹسن کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

پیر 5 مئی 2025 21:48

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) امریکی چینل سی این این کے مایہ ناز بین الاقوامی سفارتی ایوارڈ یافتہ ایڈیٹر نک رابرٹسن نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ، نک رابرٹسن بھارتی فوج کے ہاتھوں فیک انکاونٹر میں شہید کئے جانے والے محمد فاروق اور محمد دین کے گاؤں سر جیوار بھی گئے ۔ نک رابرٹسن نے دونوں شہداء کے سوگواران کے انٹرویو کئے۔

(جاری ہے)

محمد فاروق شہید اور محمد دین شہید کے لواحقین نے ان سے دل دہلا دینے والے انکشافات کئے۔ نک رابرٹسن نے عینی شاہدین سے بھی انٹرویو لئے۔ سی این این کی ٹیم کو بھارتی فوج کے ظلم کے بارے میں بتایا گیا ۔ بھارتی فوج نے 24 اپریل 2025 کو آزاد کشمیر کے محمد فاروق شہید اور محمد دین شہید کو فیک انکاونٹر میں شہید کر دیا تھا۔ محمد فاروق شہید اور محمد دین شہید کے سوگواران نے بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے انصاف کی اپیل کی ۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے جعلی مقابلے بین الاقوامی سطح کا مسئلہ بن چکا ہے۔