Live Updates

وزیرِاعظم شہباز شریف خود معیشت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، ہر سطح پر پیش رفت ہو رہی ہے‘جام کمال

پیر 5 مئی 2025 22:02

وزیرِاعظم شہباز شریف خود معیشت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، ہر سطح پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء)اسلام آباد میں فن لینڈ-پاکستان بزنس سمٹ 2025 کا آغاز شاندار انداز میں ہوا۔وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے سمٹ کا افتتاح کیا اور معاشی بہتری کو اجاگر کیا۔وزیرِ تجارت نے کہاکہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت نے تیزی سے ترقی کی ہے۔گزشتہ ڈیڑھ سال میں مہنگائی کم ہوئی، شرح سود میں کمی آئی، کرنسی مستحکم ہوئی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف خود معیشت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، ہر سطح پر پیش رفت ہو رہی ہے۔حکومت کی پالیسیوں سے مہنگائی میں واضح کمی آئی، عوام کو ریلیف ملا ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے عالمی اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔صرف ایک ماہ میں منرل، اوورسیز اور HEMS جیسے تین بڑے ایکسپوز کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

HEMS ایکسپو میں 900 سے زائد غیر ملکی مندوبین کی شرکت نے پاکستان پر اعتماد ظاہر کیا۔

وزیرتجارت نے کہا کہ پاکستان کا فوڈ سیکٹر 15 ارب ڈالر کی اضافی برآمدات کی صلاحیت رکھتا ہے‘یورپی یونین اور فن لینڈ ویلیو ایڈڈ خوراک میں سرمایہ کاری سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پاکستان میں سستی، تربیت یافتہ اور نوجوان افرادی قوت سرمایہ کاروں کے لیے ایک موقع ہے۔جام کمال نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اسے خطے کا گیٹ وے بناتی ہے‘بڑی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، مزید کمپنیاں بھی جلد آئیں گی۔

فن لینڈ کے سفیر ہنو ریپاٹی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا وقت سازگار ہے‘فن لینڈ کی معروف کمپنیاں نوکیا، ورٹزیلا، میٹسو اور کون نے سمٹ میں بھرپور شرکت کی۔سمٹ میں توانائی، تعلیم، اور اختراع (Innovation) پر خصوصی سیشنز منعقد ہوئے۔وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان قابلِ تجدید توانائی کی طرف بھرپور پیش رفت کر رہا ہے‘فن لینڈ کی تعلیمی مہارت سے پاکستان میں ڈیجیٹل لرننگ اور ووکیشنل ٹریننگ کو فروغ ملے گا۔پاکستانی نوجوان مہارت اور ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی معیشت میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔صرف تجارت نہیں، طویل المدتی شراکت داری اور منصوبہ سازی کی ضرورت ہے‘حکومت پاکستان فن لینڈ کے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات