
خیبرپختونخوا حکومت کے تعاون سے بونیر میں رنگارنگ تین روزہ ثقافتی و روایتی کھیلوں کاایونٹ کا انعقاد
پیر 5 مئی 2025 23:06
(جاری ہے)
یہ ایونٹ نہ صرف نوجوانوں کو مثبت تفریح فراہم کر رہا ہے بلکہ مقامی ثقافت کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔ ''بونیر گل دہ نمیر 2025 '' کا افتتاح گزشتہ روز گورنمنٹ ڈگری کالج ڈگر بونیر میں ایک پروقار اور پرجوش تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اور صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان خیبرپختونخوا سید فخر جہان نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں سیکرٹری محکمہ کھیل و امور نوجوانان، ڈپٹی کمشنر بونیر، دیگر اعلیٰ سرکاری حکام، مقامی عمائدین اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی،ایونٹس میں آتش بازی، میوزک شو، مارشل آرٹس کی پرفارمنس، قومی پرچم کے ساتھ کھلاڑیوں کے دستوں کی پریڈ، صوفی موسیقی اور مختلف دلچسپ کھیلوں کے مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں۔تقریب سے اپنے خطاب میں صوبائی وزیر خیبر پختونخوا سید فخر جہان برائے کھیل و امور نوجوانان نے کہا کہ ہم نے پہلی دفعہ بونیر میں خواتین کے لئے مینا بازار کا انعقاد کیا ہے صوبائی حکومت کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اسی تناظر میں خیبر پختونخوا کی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ محکمہ ایلمنٹری ایجوکیشن کے گراؤنڈ سیکنڈ ٹائم میں ایم او یو کے ذریعے محکمہ کھیل و امور نوجوانان عام لوگوں کے استعمال میں لائے گی۔ مقامی عوام نے اس ایونٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تین روزہ ایونٹس نہ صرف تفریح کا بہترین ذریعہ ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے نئے مواقع اور حوصلہ افزائی کا سبب بھی بنیں گی، محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبرپختونخوا صوبائی وزیر سید فخر جہان کے قیادت میں اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ صوبے کے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید ایسے ایونٹس کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔یہ تین روزہ ایونٹ 6 مئی 2025 تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ ''بونیر گل دہ نمیر 2025 ''کے تحت مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ کھیلوں کے مقابلے ہو رہے ہیں ۔ مردوں کے کھیلوں کے مقابلے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈگر بونیر میں جبکہ خواتین کے مقابلے گورنمنٹ ہاشم سر گرلز ڈگری کالج بونیر میں کامیابی سے جاری ہیں۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی علاقائی سطح پر ایسے ایونٹس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مثبت سرگرمیوں سے نہ صرف نوجوانوں کو تفریحی مواقعے ملیںگے بلکہ علاقائی سطح پر کھیلوں اور ثقافت وروایتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
-
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
-
اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ گورنرپنجاب
-
وفاق ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں‘ آصف زرداری
-
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی ملاقات، بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
-
آندھی و بارشوں کے باعث 3شہری جاں بحق ،25زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
-
لاہورکے سکولوں میں25 ہزارجعلی انرولمنٹس پکڑی گئیں
-
حکومت زرعی اخراجات اورموسمیاتی اثرات سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ریلیف پیکیج پرغو رکر رہی ہے، رانا تنویرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.