Live Updates

غریب عوام کو معیاری تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں ، میر غلام علی تالپور

پیر 5 مئی 2025 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے چیئرمین ایم این اے میر غلام علی تالپور نے کہا ہےکہ وہ ملک میں غربت کے خاتمہ اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے لیے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کی حمایت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پی پی اے ایف کی شراکت دار تنظیموں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میر غلام علی تالپور نے کہا کہ کمیونٹی کی قیادت میں ترقی کے ماڈل کے ذریعے پسماندہ کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں پی پی اے ایف کا تبدیلی کا کردار قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو معیاری تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ ان کی زندگیوں میں آسانی ہو اور مستقبل بہتر ہو۔

(جاری ہے)

سیکرٹری برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ نوید احمد شیخ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے پورے عمل میں اہم شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف عوام دوست اقدامات کے تحت معاشرے کے پسماندہ طبقے کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔قبل ازیں اجلاس کے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے پی پی اے ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسن محمد تحسین نے پی پی اے ایف کے ملک کے پسماندہ اور دشوار گزارعلاقوں تک پہنچنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پی پی اے ایف کی خود مختاری اس کی طاقت ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات