Live Updates

کس نے کس وقت قوم کے حقوق کا سودا کیا اور اسے غلام قوم بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

پیر 5 مئی 2025 22:35

ؒلورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ 8 فروری کا الیکشن ریاستی زور و زر کے ذریعے نیلام ہو ،آج ملکی ہمہ جہت بحرانوں اور فارم 47کی حکومت/حکومتوں کی ناقص پالیسیوں واقدامات نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں، غیر آئینی ، غیر جمہوری و غیر قانونی اقدامات نے ملکی آئین کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ،آئے روز عوام کی مرضی و منشا کے بغیر ترمیمات کیے جارہے ہیں،26ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ کی آزادی اور پیکا ایکٹ کے ذریعے آزادی صحافت کو سلب کیا گیا ، اب (SIFC)جیسے غیر آئینی و غیر قانونی ادارے کا قیام عمل میں لاکر مائینز اینڈ منرلز ایکٹ کو بزور طاقت لاگو کرکے محکوم اقوام بالخصوص پشتون بلوچ کے قدرتی وسائل اور زرعی زمینوں پر قبضہ کرنا ہے جسکی پشتونخواملی عوامی پارٹی ہر فورم پر سخت مخالفت اور اسے عوامی طاقت سے ناکام بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

مائنز منرل ایکٹ پر دستخط کرنیوالے اب احتجاج کے نام پر عوام کو گمراہ کررہے ہیں ، عوام بخوبی جانتی ہے کہ کس نے کس وقت قوم کے حقوق کا سودا کیا اور اسے غلام قوم بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جبار خان اتمانخیل، صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان ، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز اقبال خان بٹے زئی ،حبیب الرحمن بازئی،دوست محمد لونی ، ضلع سیکرٹری صفدر میختروال اور دیگر رہنمائوں نے تحصیل شار لورالائی کمیٹی اور تحصیل میختر کے کمیٹی کے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تحصیل شار لورالائی کمیٹی کا اجلاس تحصیل سیکرٹری سردار عنایت اللہ اتمانخیل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تحصیل میختر کمیٹی کا اجلاس تحصیل سیکرٹری سید شیرین شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ منعقدہ اجلاسوں میں پارٹی کے تنظیمی سیاسی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس کی مزید بہتری کے لیے کارکنوں کو پارٹی ڈسپلن نظم وضبط اور اپنے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ہدایت کی گئی ۔

مقررین نے کہا کہ پارٹی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر کھڑا ہے پارٹی چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ ملی مشر محمود خان اچکزئی نے ملک کو بچانے اور اس ہمہ جہت بحرانوں سے نکالنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز پر مبنی کانفرنس کے انعقاد اور اس میں اپنے کئے پر توبہ اور ملک کو چلانے کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے جمہوری پاکستان کی تشکیل نو پر زور دیا ہے اور اس پر فور عملدرآمد ضروری اور لازمی ہے ۔

مقررین نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے کارکنوں پر اپنے وطن اس کے وسائل کی دفاع اور اپنے عوام کی خدمت فرض ہے اور پارٹی کا ہر کارکن اپنے اس فریضہ کو ادا کرتے ہوئے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی اور دیگر شہدا واکابرین کی جدوجہد کو مشعل راہ بناتے ہوئے قومی اہداف کے حصول کے لیے اپنی تنظیمی فعالیت کو مضبوط اور فعال بنائیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات