Live Updates

وزیر تعلیم پنجاب کی زیر صدارت غازی یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کاگیارہواں اجلاس،اہم نوعیت کے فیصلے کیے گئے

منگل 6 مئی 2025 14:53

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے سنڈیکیٹ کاگیارہواں اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد، نمائندہ ہائرایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹرمحمد اشرف ،ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور کمشنر اشفاق احمدچوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن زاہدہ اظہر، ا یڈیشنل ڈائریکٹر شاہد امتیاز، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس عمر جاوید، ارکان صوبائی اسمبلی سردار احمد خان لغاری، سردار اسامہ فیاض خان لغاری اور شازیہ عابد کے علاوہ پرنسپل گریجویٹ کالج ماڈل ٹائون بشریٰ بی بی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونیورسٹی کے انتظامی، تدریسی اور مالیاتی امور بارے فیصلے کیے گئے۔ دو نئی فیکلٹیز اور 23 سے زیادہ نئے ڈگری پروگرامز کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ عالمی معیار کی ماحولیاتی تبدیلی کی لیبارٹری اور کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ ترمیم شدہ بجٹ کا تخمینہ بھی اجلاس میں منظور کیا گیا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات