Live Updates

پاک بحریہ الرٹ ، بھارت کی جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام بھارتی جاسوس طیارے پی 8 آئی کا سراغ لگا کر مسلسل نگرانی میں رکھا

سمندری سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا موثر اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت مکمل تیار ہے

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 6 مئی 2025 14:51

پاک بحریہ الرٹ ، بھارت کی جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام بھارتی جاسوس ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 مئی 2025)سمندری سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ پوری طرح الرٹ ، بھارتی جاسوس طیارے پی 8 آئی کاسراغ لگا کر اسے مسلسل نگرانی میں رکھا،سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی نے 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیارے پی 81 کا سراغ لگاکر مسلسل نگرانی کی، سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق پاک بحریہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاک بحریہ نہ صرف چوکس ہے بلکہ کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔دفاعی ذرائع کاکہنا ہے کہ پاک بحریہ نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھارتی طیارے پی ایٹ آئی کا سراغ لگایا اوراسے نگرانی میں رکھا۔بھارتی بحریہ کے زیر استعمال امریکی ساختہ P8I مری ٹائم پیٹرول ائیرکرافٹ نگرانی اور جاسوسی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترکیہ اور عمان کے سفیروں نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقاتیں کیں۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں سفیروں نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر کے مطابق )نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کیلئے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی، دونوں سفرا نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ ترکیہ اور عمان کے سفیروں کے حالیہ دورے سے دوست ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات