Live Updates

امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو پاکستان اوربھارت جانے سے روک دیا

منگل 6 مئی 2025 16:46

امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو پاکستان اوربھارت جانے سے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) امریکہ کے بعد برطانیہ کی حکومت نے بھی پاک بھارت کشیدگی کے باعث اپنے شہریوں کو پاکستان اور بھارت کا سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نیسفری انتباہ میں اپنے شہریوں کو پاک بھارت بارڈر اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب سفر کرنے سے خبردار کیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ علاقے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر خطرناک ہو سکتے ہیں۔برطانوی دفتر خارجہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس خطے کا سفر ملتوی کر دیں جب تک حالات معمول پر نہ آئیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات