کہوٹہ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی، اوورلوڈنگ معمول بن گئی، طلبا کی زندگیاں دا پر لگ گئیں

منگل 6 مئی 2025 16:59

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)تحصیل کہوٹہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید قلت اور متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث اوورلوڈنگ معمول کا حصہ بن چکی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مسافر گاڑیاں نہ صرف مکمل طور پر بھر لی جاتی ہیں بلکہ ان کی چھتیں بھی سواریوں سے لدی ہوتی ہیں، جبکہ اسکول جانے والے بچے گاڑیوں کے پیچھے خطرناک انداز میں لٹک کر روزانہ تعلیمی اداروں تک پہنچنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

روزانہ سینکڑوں بچے اور مسافر غیر محفوظ انداز میں سفر کرتے ہیں، لیکن ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین صرف فائلوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ سڑکوں پر قانون کی کوئی عملداری نظر نہیں آتی۔ عوامی اور سماجی شخصیات نے اعلی حکام سے فوری مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ میں ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، اوورلوڈنگ کے خلاف مثر کارروائی کی جائے، اور خاص طور پر طلبا و طالبات کے لیے محفوظ اور باقاعدہ سفری سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ کسی بڑے سانحے سے قبل صورتحال کو قابو میں لایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :