Live Updates

خوشحال خان خٹک ایکسپریس ہر تین دن بعد کراچی سے پشاور اور پشاور سے کراچی کے درمیان چلا کرے گی

منگل 6 مئی 2025 17:03

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) خوشحال خان خٹک ایکسپریس ہر تین دن بعد کراچی سے پشاور اور پشاور سے کراچی کے درمیان چلا کرے گی۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس* (19-اپ / 20-ڈان) کی روانگی کے دنوں میں تبدیلی ،پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز نے *خوشحال خان خٹک ایکسپریس* (19-اپ/20-ڈان) کی روانگی کے دنوں میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹرین کراچی سٹی سے پشاور کینٹ کے درمیان کوٹری، دادو، جیکب آباد، کشمور کالونی، کوٹ ادو، کنڈیاں اور اٹک سٹی کے راستے چلتی ہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ ٹرین کی مقررہ وقت پر روانگی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ تاخیر سے بچا جا سکے۔ اب یہ ٹرین مئی 2025 میں ہر دو دن بعد چلائی جائے گی۔ترجمان، پاکستان ریلوے کے مطابق نئی تاریخیں درج ذیل ہیں: 7، 10، 13، 16، 19، 22، 25، 28 اور 31 مئی 2025 کو چلے گی اسی طرز پر جون 2025 اور اس کے بعد کے مہینوں میں بھی یہی شیڈول برقرار رکھا جائے گا۔تمام متعلقہ عملے اور مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ اس شیڈول کے مطابق اپنی سفری منصوبہ بندی کریں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات