سی پی این ای کی فری میڈیا کمیٹی برائے سال 26-2025 کا اعلان کردیاگیا

منگل 6 مئی 2025 20:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) کی فری میڈیا کمیٹی برائے سال 2025-26کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کمیٹی کے چیئرمین ارشاد عارف(روزنامہ 92)، ڈپٹی چیئرمین اعجاز الحق (روزنامہ ایکسپریس)، عامر محمود(ممبر صوبہ سندھ) ، انور ساجدی (ممبر صوبہ بلوچستان)، ایاز خان(ممبر پنجاب)،طاہر فاروق (ممبر خیبر پختونخوا) اور یحییٰ خان سدوزئی(ممبر اسلام آباد)ہوں گے جبکہ صدر کاظم خان اور سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو بلحاظِ عہدہ اس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔