صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

منگل 6 مئی 2025 23:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2025ء)علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل اور بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم ژوب، زیارت، قلات، سوراب، خضدار، ہرنائی، کوہلو، بارکھان، موسی خیل، شیرانی، کوئٹہ اور گرد و نواح میں گرد آلود ہواوں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ جنوبی اور ساحلی علاقے شدید گرم خشک رہیں گے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لورالائی میں (1.75) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ خضدار میں (01.1) اور کوئٹہ میں معمولی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔