ایکسیئن کوٹ لکھپت کی کارروائی، 85لاکھ روپے کی بجلی چوری پکڑلی ، ترجمان

منگل 6 مئی 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) ایکسیئن کوٹ لکھپت نے کارروائی کرتے ہوئے 85لاکھ روپے کی بجلی چوری پکڑلی ۔ ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔اس سلسلے میں ایکسیئن کوٹ لکھپت امجد ناگرہ نے منگل کے روز حمزہ ٹائون سب ڈویژن کے علاقے چندرائے میں چیکنگ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن بجلی چوری میں ملوث تین فیکٹریاں پکڑی گئیں، ملزمان لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے جبکہ ڈٹیکشن بل چارج کرنے کے لیے بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے، ملزمان نے بجلی چوری کرکے ادارے کو 85 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمدر مضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں، بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک ریجن بھر میں آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :