Live Updates

رواں ہفتے اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر ،عمران خان سے ملاقات ضروری تھی،بیرسٹر سلمان صفدر

حیران ہوں ملاقات کیلئے کیسے روک لیا گیا ، وکیل اور موکل کی ملاقات ضروری ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں، میڈیا سے گفتگو

منگل 6 مئی 2025 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ رواں ہفتے اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں، عمران خان سے ملاقات ضروری تھی، حیران ہوں ملاقات کیلئے کیسے روک لیا گیا ، وکیل اور موکل کی ملاقات ضروری ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں۔اڈیالہ جیل کے باہر ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے بانی سے ملنے نہیں دیا جارہا، بانی سے ہدایات لینے کیلئے بڑا اہم ہفتہ ہے، اس ہفتہ میں بانی کے القادر ٹرسٹ کی اپیل اور 9مئی کے تمام مقدمات کی سماعت بھی مقرر ہے۔

انہوں نے کہاکہ بشری بی بی کیخلاف درج 31مقدمات میں کل ضمانت کی درخواست پر سماعت ہے، آج بانی کی 8درخواست ضمانت پر سماعت ہے، 70سے 80مقدمات ہیں ایک وکیل اپنے موکل کو ملے بغیر کیسے عدالت کی معاونت کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سلمان صفدر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے پہلے سیدھا راستہ بند تھا، بڑی مشکل سے اس راستے پر آتے تھے اب یہ بھی بند ہے، جیل سے دو کلومیٹر پہلے رکاوٹ لگی ہے لگ رہا ہے آج بھی ملاقات نہیں کرنے دیں گے اس کا کیا مقصد اور کیا حاصل ہوگا اس کا مجھے علم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اس کا نوٹس لیں کے وکیل اور موکل کی ملاقات ضروری ہوتی ہے، چیف جسٹس نے پہلے بھی میری ملاقات کرائی اس کے بعد اب تک کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقات ہوتی ہے یا نہیں یہ ہفتہ بانی پی ٹی آئی کے لئے بہت اہم ہے، مجھے بہت حیرانگی ہے مجھے ملاقات سے کبھی نہیں روکا گیا لیکن اب روک لیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات