wدکھی انسا نیت کی خد مت سب سے بڑی عبا دت ہے ،عبدالرزاق ساجد

منگل 6 مئی 2025 20:50

-سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2025ء) المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین عبدالرزاق ساجد نے کہا ہے کہ دنیا میں دکھی انسا نیت کی خد مت سب سے بڑی عبا دت ہے اور المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے ہما ری یہی کو شش ہے کہ بینا ئی سے محروم لو گوں کو آنکھوں کی روشنی فرا ہم کریں کیو نکہ آنکھوں کے بغیر انسان زندگی ادھوری ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے آزاد کشمیر کے شہر ڈڈیال میں المصطفے آئی ہسپتال کی سنگ بنیاد رکھنے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا تقریب سے آزاد کشمیر کے وزیر چودھری اظہر صادق،المصطفے کی سی ای اومحترمہ رضوانہ لطیف، چیئر مین ڈڈیال حاجی مسعود احمد،ڈاکٹر راجہ امجد، اور لندن سے آئے ہوئے مہمان چودھری شفیق الرحمن، کرم حسین، اورنواز کھرل نے تقریب سے خطاب کیا اس موقع پر المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ پا کستان کی ایم ڈی محترمہ نصرت سلیم، آزاد کشمیر کے صدر عتیق کیانی، زکو فا نڈیشن آف امریکہ کے کنٹری ہیڈ فضل الرحمن،جی ایم پی ٹی وی عمران صدیقی، المصطفے آئی ہسپتال لا ہور کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، ساجد یو سف، چو دھری محمد عجائب، چودھری انصر اقبال، حاجی منیر احمد، شبیر چودھری،راجہ فیض سلطان، چودھری شوکت، المصطفے میر پور کے صدر رضا الحق ایڈو کیٹ،جنرل سیکر ٹری انجینیئر طاہر امین،حاجی اکرم، چودھری ارشد محمود، شبیر علی اور سجاد اظہر کے علاوہ سول سو سائٹی کے لو گوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ پا کستان سمیت 24ممالک میں دکھی انسا نیت کی خدمت کر رہی ہے جبکہ غزہ کے بے گھراور بے سہارا لو گوں کی مالی مدد کا سلسلہ بھی جا ری ہے جس میں خوراک،ادویات، تین ٹا ئم تیار کھانا، اور ضروریات زندگی کی تمام اشیا فراہم کی جا رہی ہیں المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ دنیا بھر میں انسا نیت کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی حادثات رونما ہو تے ہیں تو المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کے ورکرز فوری طور پر امدادی سامان،خوراک لیکر پہنچ کر متا ثرہ لو گوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے انہیں خوراک،ادویات اور زندگی کی دیگر اشیا فراہم کرتے ہیں آزاد کشمیر کے وزیر چو دھری اظہر صادق نے المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین عبدالرزاق ساجد اور سی ای او رضوانہ لطیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ڈڈیال میں آنکھوں کا ہسپتال تعمیر کر کے آزاد کشمیر کی عوام کے لیئے ایک بہترین اقدام کیا ہے جیسے نہ صرف حکومت آزاد کشمیر بلکہ عوام بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں نے کہا کہ المصطفئے ویلفیئر ٹرسٹ کا یہ اقدام قابل تحسین ہے حکومت آزاد کشمیر المصطفئے ویلفیئر ٹرسٹ سے بھر پور تعاون جا ری رکھے گی المصطفئی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ میری زندگی کی خواہش ہے کہ پا کستان کے دور دراز علا قوں میں المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہسپتال قائم کیئے جا ئیں تاکہ لو گوں کو علاج کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں مل سکیں عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ دکھی انسا نیت کے علا وہ بیوہ اور نادار افراد کی کفالت کا سلسلہ بھی جا ری ہے انھوں نے کہا کہ لا ہورمیں المصطفی کا فری دستر خوان بھی غریب اور نادار افراد کو تین وقت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے المصطفی کے زیراہتمام ملک کے دیگر علا قوں میں بھی بہت جلد فری دستر خوان کے مرا کز قائم کیئے جا ئیں گے انھوں نے کہا کہ ہمارا سلو گن ہے کہ کوئی شخص بھوکا نہ رہے یہی جذبہ لیکر ہم دکھی انسا نیت کی خدمت کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے علا قے ڈڈیال میں آئی ہسپتال کے علا وہ دیگر شعبے قائم کیئے جا ئیں گے اور پر چی سے لیکر تمام علاج تک فری ہو گا۔