
افغان مہاجرین کی پاکستان سے وطن واپسی میں تیزی، آئی او ایم
یو این
منگل 6 مئی 2025
21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 مئی 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں پاکستان سے واپس جانے والے افغان شہریوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جن کے لیے افغانستان میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی ہنگامی ضرورت ہے۔
اپریل سے 3 مئی کے درمیان 109,891 افغان پناہ گزینوں نے پاکستان سے واپسی اختیار کی جنہیں اپنے ملک کے سرحدی اور ملحقہ علاقوں میں سنگین حالات کا سامنا ہے جبکہ امدادی وسائل کی قلت کے باعث کمزور اور بدحال لوگوں کی صحت، بہبود اور زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔
افغانستان میں 'آئی او ایم' کے زیرقیادت سرحدی کنسورشیم کی جانب سے طلب کردہ امدادی وسائل سے تقریباً چھ تا 15 لاکھ پناہ گزینوں کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔
(جاری ہے)
ملک بدری روکنے کا مطالبہ
'آئی او ایم' کے نائب ڈائریکٹر جنرل یوگوچی ڈینیئلز نے کہا ہے کہ افغانستان واپس آنے والے ہزاروں لوگ بدترین حالات سے دوچار ہیں۔ ان میں بیشتر اپنے گھر، املاک اور روزگار پیچھے چھوڑ آئے ہیں۔ ان میں خواتین اور لڑکیوں کی حالت خاص طور پر خراب ہے جنیں پناہ اور دیگر ضروری خدمات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع پر ان لوگوں کی ہنگامی ضروریات سے نمٹنے میں ہرممکن مدد فراہم کرے۔
گزشتہ مہینے پاکستان سے روزانہ اوسطاً 3,000 لوگوں نے افغان صوبہ ننگرہار اور قندھار سے متصل سرحدی علاقوں کے راستے واپس گئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ایران سے واپس آنے والے پناہ گزینوں کے حالات بھی تشویش ناک ہیں۔
جنوری سے اپریل کے درمیان ایران سے 265,000 افغانوں نے واپسی اختیار کی جن میں سے 75 فیصد کو ملک بدر کیا گیا تھا۔'آئی او ایم' اور اس کے شراکت داروں نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کی قانونی حیثیت سے قطع نظر ان کی ملک بدری روک دیں تاآنکہ ان کی محفوظ اور باوقار انداز میں واپسی کے لیے حالات سازگار نہ ہو جائیں۔
'آئی او ایم' کے امدادی اقدامات
افغانستان میں پناہ گزینوں کی وصولی کے مقامات پر 48 ہزار سے زیادہ لوگوں کو 'آئی او ایم' کی جانب سے ضروری مدد فراہم کی جا چکی ہے۔
ادارہ اور اس کے شراکت دار ان لوگوں کو خوراک، عارضی پناہ، نقل و حمل کی سہولیات، طبی نگہداشت اور نفسیاتی مدد مہیا کرتے ہیں۔'آئی او ایم' نے کہا ہے کہ افغانستان کے موجودہ حالات میں واپس آنے والے پناہ گزینوں کی بہت بڑی تعداد کو سنبھالنا بہت مشکل ہے۔ عطیہ دہندگان کی جانب سے امدادی وسائل میں بڑے پیمانے پر کمی کے باعث ان کی مشکلات میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے اور ناصرف واپس آنے والے پناہ گزینوں بلکہ ان کی میزبان آبادیوں کی ضروری خدمات تک رسائی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
یوگوچی ڈینیئلز نے کہا ہے کہ 'آئی او ایم' اپنے امدادی اقدامات میں اضافہ کرنے اور سرحد پر پناہ گزینوں کی وصولی کے مراکز میں اپنی خدمات کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے تاہم یہ کام مزید امدادی وسائل کی فراہمی کے بغیر ممکن نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغان مہاجرین کی پاکستان سے وطن واپسی میں تیزی، آئی او ایم
-
بھارتی پراکسی کالعدم بی ایل اے کا مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ
-
فریڈرش میرس جرمنی کے نئے چانسلر منتخب، لیکن دوسرے راؤنڈ میں
-
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں 6 ہزار100 روپے کا تاریخی اضافہ ہوگیا
-
خیبرپختونخوا میں 40 ارب کرپشن سکینڈل کی خبریں تشویشناک، پی ٹی آئی حکومت اس کی جوابدہ ہے
-
نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب، ہر نمایاں شہر میں کارڈیالوجی سینٹر بنانےکا فیصلہ
-
جماعت اسلامی کا حکومت سے بھارتی جارحیت پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ
-
غزہ کے لیے نیا اسرائیلی منصوبہ ’ناقابل قبول‘، فرانس
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا انٹر سروسز انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اور اشتعال انگیز رویے کے تناظر میں روایتی خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں اور ..
-
اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں کمی مارکیٹ توقعات سے زیادہ کی ہے،ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹلیجنس
-
ہم نے پہلگام واقعے کی مذمت کی، پاکستان میں دہشتگردی پر بھارت مذمت نہیں کرتا، ناصرحسین شاہ
-
گھنٹوں روکے رکھنے کے بعد پولیس عمران خان کی دو بہنوں کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل لے گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.