ڈیرہ مراد جمالی اوراوستہ محمد میں مختلف واقعات میں بچی سمیت تین افراد ہلاک

منگل 6 مئی 2025 21:20

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد منگولی ٹریفک حادثہ فائرنگ کے واقعات میں ایک بچی خاتون سمیت تین افراد قتل اوستہ محمد میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ڈیرہ مراد جمالی میں ڈانسن الٹنے سے خاتون جانبحق چھ افراد زخمی منگولی میں چار روڑ قبل گم ہونے والی بچی کی لاش تالاب سے برآمد تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود جمالی واہ کے مقام پر کوئٹہ جانے۔

والی فیملی کی کاڑی کو حادثہ گاڑی الٹنے سے خاتون جانبحق جبکہ دو مرد خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جنکو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ہے اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود جیکب اباد کے رہائشی ایک شخص نثار احمد مغیری کو قتل کر دیا پولیس کے مطابق نثار احمد کو ان کے دوست نے قتل کیا ہے قتل کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشیش تیز کر دی گئی ہے منگولی پولیس تھانے کی حدود گوٹھ میان خان بگٹی جھڈیر بیر چوکی سے چا روز قبل گم ہونے والی بچی ریشماء بگٹی کو نا معلوم افراد نے۔

(جاری ہے)

قتل کر کے اس کی لاش ان کے گھر کے قریب پانی کے تالاب مین پھینک کر فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر منگولی پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر نعیش اپنی تحویل مین لیکر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دی جہان ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا میڈیکل چیک اپ کے رپورٹ انے پر مذیذ کاروایی عمل مین لای جاے گی واضع رہے کہ معصوم بچی ریشما یتیم تھی پولیس نے واقع کے بعد تحقیقات کا دایر کار وسیع کر دیاہے ۔