بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے تین مقامات پر میزائل داغے گئے، ایک معصوم بچہ شہید، خاتون سمیت 2 افراد زخمی

بدھ 7 مئی 2025 02:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے تین مقامات پر میزائل داغے گئے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارت کے اس شرمناک حملے میں ایک معصوم بچہ شہید، خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھارت کے ایک بزدلانہ حملے میں مسجد سبحان بہاولپور کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ، بزدلانہ حملے میں اب تک ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں۔بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔