پاکستان نے بھارت کے بزدلالہ حملے میں اپنے دفاع میں اب تک دشمن کے پانچ طیارے مار گرائے

بدھ 7 مئی 2025 05:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) پاکستان نے بھارت کے بزدلالہ حملے میں اپنے دفاع میں اب تک دشمن کے پانچ طیارے مار گرائے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ بھارتی سر زمین کو استعمال کر کے پاکستان پر حملہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29 اور ایک SU-30 شامل ہیں۔پاک فضائیہ نے ایک ہیرون ڈرون بھی مار گرایا ہے۔ اسکے علاوہ ایل او سی پر دشمن کی متعدد پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں، سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔