
بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئی: ڈی جی آئی ایس پی آر
احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللّٰہ نشانہ‘13 شہری شہید ، مریدکے مسجد میں 3 افراد شہید‘ ایک زخمی‘ مظفرآباد پرحملے میں 3 شہری شہید بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کردیا جائیگا، بھارتی آبی جارحیت کے سنگین نتائج ہونگے، صرف دفاع کا حق استعمال کیا ہے‘ بیان جاری
بدھ 7 مئی 2025 12:15

(جاری ہے)
مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا بھارتی تنگ نظری کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک افواج پاکستان نے بھارت کے حملہ کرنے والے 5 طیارے مار گرائے ہیں، افواج پاکستان نے 3 رافیل اور ایک مگ طیارہ مار گرایا ہے، پاکستان نے بھارتی طیاروں کو اس وقت مار گرایا جب وہ حملہ کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بھٹنڈا، جموں، سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی طیارے تباہ کیے، بھارت کا ایک کمبیٹ ڈرون بھی مار گرایا ہے۔ بھارت رات سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے، بھارتی جارحیت کا جواب دیا جا رہا ہے اور دیا جاتا رہا ہے، بھارتی حملے میں پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں۔گزشتہ روز میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کروایا گیا، بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کر دیا جائے گا، بھارت کی آبی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے، پاکستان نے صرف دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔بھارت کا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کو نقصان پہنچانا ناقابل قبول ہے، ہمارا دشمن بزدل اور کمزور ہے، بھارت پاکستان کے پانی کے ذخائر کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
میگیل موراتینو اسلاموفوبیا کے خلاف یو این خصوصی نمائندہ مقرر
-
صدر جنرل اسمبلی کی انڈیا اور پاکستان سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
-
کانگو: خانہ جنگی سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی تقسیم
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے نے آئینی عمارت منہدم کر دی
-
بھارت نے 24 میزائل مارے، ہمارے 30 شہداء کی جوابدہی کون کرے گا؟
-
بھارتی پراکیسز کے گرد گھیراتنگ ہوا تو بھارتی فوج خود میدان میں اتر آئی
-
پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی، اس وقت 57 افراد زخمی ہیں
-
معصوم شہریوں کے خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائے گا
-
بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی اب اس کو خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا
-
غزہ: بے گھروں کے ٹھکانے پر دوہرے اسرائیلی حملے کو خوفناک تفصیلات
-
فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار کی بھارت کے زیراستعمال رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.