Live Updates

بھارتی جارحیت، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

100 انڈیکس 2 ہزار 815 پوائنٹس میں کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 752 پر آگیا

بدھ 7 مئی 2025 12:52

بھارتی جارحیت، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

100 انڈیکس 2 ہزار 815 پوائنٹس میں کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 752 پر آگیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 537 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 568 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات