Live Updates

مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے ہماری بہادر افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں،ایمان شاہ

بدھ 7 مئی 2025 13:53

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے پاک بھارت موجودہ نازک صورتحال پر قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک ایک نازک مرحلے سے گزر رہی ہے۔ مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے ہماری بہادر افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سرحدوں پر گونجتے گولوں کی آواز ہمارے عزم، ہمارے ایمان اور ہمارے اتحاد کا ثبوت ہے۔

میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ دعاں میں مصروف رہیں۔ دشمن کو پیغام دو کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں، نہ جھکیں گے، نہ رکیں گے۔ ان شا اللہ فتح ہمارے قدم چومے گی . پاکستان زندہ باد . ایمان شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی ادارے کھلے ہیں جہاں پر پڑھائی اور دیگر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں .
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات