Live Updates

پاکستان کی مسلح افواج ، ہماری قوم کا فخر و اعتبار، ہر لمحہ چوکس اور ہر طر ف سے تیار کھڑی ہیں،مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتر اب

بھارت کی اس اشتعا ل انگیزی نے ثابت کر دیا ہے وہ سفارتی مکالمے اور باہمی افہام و تفہیم کے بجائے طاقت کے نشے میں کھویا ہوا ہے

بدھ 7 مئی 2025 13:53

عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)قائمقام امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتر اب نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملو ں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی بزد لانہ جارحیت بین الا قوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں جسکا مقصد خطے کے امن و استحکا م کو تباہ کر ڈالنا ہے اقو امِ متحدہ، سلامتی کو نسل اور انسانی حقو ق کی تنظیمیں فوری طور پر مداخلت کر کے بھارت کو اس دہشت گردانہ طر زِ عمل کا ازالہ کرنے پر مجبور کریں پاکستان کی مسلح افواج ، ہماری قوم کا فخر و اعتبار، ہر لمحہ چوکس اور ہر طر ف سے تیار کھڑی ہیں بھارت کی بزدلانہ جار حیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے یہ جار حیت نہا یت افسوس ناک غیر اخلاقی اور بین الاقو امی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں جسکا مقصد خطے کے امن و استحکام کو تباہ کر ڈالنا ہے بھارت کی اس اشتعا ل انگیزی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ سفارتی مکالمے اور باہمی افہام و تفہیم کے بجائے طاقت کے نشے میں کھویا ہوا ہے ہم عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس غیر ذمہ دارانہ اور خطر ناک جنگی جنون کو نظر انداز نہ کیا جائیجو قوم ایٹمی توازن کی حامل ہے اسکے خلاف اس طرح کی جارحیت اور مہم جوئی کو کوئی ہلکا نہ لے اقوامِ متحدہ ، سلامتی کونسل اور انسانی حقو ق کی تنظیمیں فوری طور پر مداخلت کرکے بھارت کو اس دہشت گردانہ طرزِ عمل کا ازالہ کرنے پر مجبور کریں پاکستان کی مسلح افواج ، ہماری قوم کا فخر و اعتبار، ہر لمحہ چوکس اور ہر طرف سے تیار کھڑی ہیں اگر دشمن نے ایک قدم بھی نگلنے کی حرکت کی تو اسے منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہماری فوج اور عوام دونوں متحد ہیں پاکستان کی خود مختاری ، سرحدوں کا تحفظ اور امن کی ضمانت ہمارا مقدس فریضہ ہے اور ہم اس میں ہیچ تفریق بر قرار نہیں رکھیں گے ۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات