Live Updates

ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے ساتھ ہیں‘ علی امین گنڈاپور

بین الصوبائی یکجہتی کے جذبے کے تحت وفاق سے تعاون کیلئے تیار ہیں،وزیراعلیٰ کے پی کے کا بیان

بدھ 7 مئی 2025 14:57

ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے ساتھ ہیں‘ علی امین گنڈاپور
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بین الصوبائی یکجہتی کے جذبے کے تحت وفاق سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امدادی سامان اور عملہ بھی طلب کرنے پر بھیجیں گے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات