پاکستان نے سیکیورٹی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کر دیا

پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا مناسب جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے،پاکستانی مشن

بدھ 7 مئی 2025 14:57

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے یو این سیکورٹی کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کے حق کو محفوظ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشن نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا مناسب جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے۔پاکستانی مشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ واقعات کے پیش نظر پاکستان عالمی برادری کو اپنے مقف سے آگاہ کر رہا ہے تاکہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنا دفاع یقینی بنایا جا سکے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔