Live Updates

پاکستانی افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اپنی صلاحیت ثابت کر دی ‘ اشرف بھٹی

بھارت نے آغاز کیا ،اختتام پاکستان کرے گا ،اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا‘ صدر آل پاکستان انجمن تاجران

بدھ 7 مئی 2025 15:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت، پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اپنی صلاحیت ثابت کر دی ہے ، ا ن شا اللہ بھارت کو اس کی جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر برادری سمیت ساری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف متحد اور اپنی افواج کی پشت پر ہے ۔بزدل دشمن نے اپنی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے رات کے اندھیرے میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنا یاجبکہ پاکستانی افواج نے اس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی بجائے اس کی فوجی تنصیبات اور طیاروں کو زمین بوس کیا جس پرپاکستان کی افواج مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے آغاز کیا اب اختتام پاکستان کرے گا اور بھارت کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم ہرگز خوفزدہ نہیں اور اس کے جذبے بلند ہیں ۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات