Live Updates

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں واحد میچ میں کل آمنے سامنے ہونگی

بدھ 7 مئی 2025 17:12

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں واحد میچ میں کل آمنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)پاکستان سپر لیگ 10 کے 27 ویں میچ میں جمعرات کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم،راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو مایہ ناز آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر لیڈ کر رہے ہیں اور اس ٹیم میں جیمز وینس،ٹم سیفرٹ،بین میک ڈرموٹ،حسن علی،ایڈم ملن اورزہد محمود جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔پشاور زلمی کی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں صائم ایوب،عبدالصمد،مچل اون،محمد حارث،محمد علی،ناہید رانا،الزاری جوزف،عارف یعقوب،لیوک ووڈ اور علی رضا شامل ہیں۔ پشاور زلمی کی ٹیم 8میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 4 میچز میں فتح نصیب ہوئی جبکہ 4 میں شکست ہوئی ہے۔پشاور کی ٹیم ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات