جموں و کشمیر، ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کا امتیازی سلوک کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 7 مئی 2025 17:14

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں نے بھارتی انتظامیہ کے امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نان گزیٹڈ پولیس پنشنرز ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ شہر کے ہری سنگھ پارک میں کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت تنظیم کے سربراہ اجیت سنگھ نے کی۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنے والے پنشنرز نے تنخواہوں میں بے ضابطگیوں اور ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے ساتھ غیر مساوی سلوک کے حوالے سے کئی مطالبات اٹھائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ان کے مطالبات کی طرف توجہ نہیں دے رہی ، بہت سے پنشنرز انتقال کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے مطالبات فوری طور پر تسلیم نہیں کیے تو وہ اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گے۔