Live Updates

پاکستان کی بہادر افواج نے چند منٹوں میں بھارت کا غرور اور تکبر خاک میں ملا دیا‘چوہدری شافع حسین

بدھ 7 مئی 2025 17:58

پاکستان کی بہادر افواج نے چند منٹوں میں بھارت کا غرور اور تکبر خاک میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایک بیان میں کہاہے کہ رات کی تاریکی میں سویلین آبادیوں کو نشانہ بنانے والے بزدل دشمن کو پاکستان کی مسلح افواج نے دندان شکن جواب دیا،پاکستان کی بہادر افواج نے چند منٹوں میں بھارت کا غرور اور تکبر خاک میں ملا دیا۔

(جاری ہے)

چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری اور دلیری کی نئی تاریخ رقم کر دی،پوری قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔

بھارت جان لے پاکستان امن چاہتا ہے لیکن دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں۔بھارت جارحیت پر ملنے والے منہ توڑ جواب سے سبق حاصل کرے۔ ہندوستان کو بھرپور جواب سے واضح ہوگیا کہ پاکستان کو آزمانے والوں کو پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ پاکستانی قوم کو ملک کی سرحدوں کی محافظ اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے بزدل دشمن کو ہربار شرمندگی اٹھانا پڑی ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات