Live Updates

بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا‘ بلا ل احمد میر

مودی نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ، پاکستانی قوم متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے

بدھ 7 مئی 2025 17:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)ضلع لاہور کے امیر بلا ل احمد میر نے کہاہے کہ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا، مودی نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ، پاکستانی قوم متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو مار گرانے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہو ں نے ضلعی تر جمان حا فظ محمد شفیق اورضلعی کواڈینیٹرسو شل میڈیا حا فظ محمد عا مر صد یقی و دیگر کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مزید کہاکہ مودی یاد رکھے پاکستان کی فوج اور عوام بھارت کا غرور خاک میں ملانے، اپنے پانیوں اور سرحد کی حفاظت کرنے کی ناصرف صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں بھارت نے پاکستان کے بعض علا قوں میں حملہ کر کے اپنی مو ت دعوت دی ہے ۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات