Live Updates

بھارت نے مقامی مسجد اور اطراف میں یکے بعد دیگر 4 حملے کیے، مرید کے رہائشیوں کی گفتگو

بدھ 7 مئی 2025 18:27

مرید کے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔مرید کے کے نواحی علاقے ننگل ساہداں کے رہائشیوں نے بتایا ہے کہ بھارت نے مقامی مسجد اور اطراف میں یکے بعد دیگر 4 حملے کیے۔

(جاری ہے)

مکینوں کے مطابق جس مسجد اور مدرسے پر بھارت نے حملہ کیا وہ اس کے قریب ہی رہتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پہلے ایک دھماکہ ہوا جس کے بعد 3 اور دھماکے سنے گئے۔مقامی شخص عثمان نے بتایاکہ علاقہ مکینوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ بھارت نے اپنی بزدلانہ کارروائی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔مظفرآباد کے علاقے شوائی سے نقل مکانی کرنے والے ایک خاندان نے بتایا کہ وہ سو رہے تھے کہ اچانک زلزلہ سا محسوس ہوا اور وہ خوف کے عالم میں گھروں سے نکل آئے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات