Live Updates

ایئرفورس کو مکمل اجازت ہوتی توتباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی پانچ سے تعداد زیادہ ہوتی.اسحاق ڈار

ہم نے دنیا سے کمٹمنٹ کی تھی ہم پہل نہیں کریں گے ‘بھارتی فضائیہ کے 75 سے 80 طیاروں نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا.وزیرخارجہ کی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 7 مئی 2025 17:48

ایئرفورس کو مکمل اجازت ہوتی توتباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی پانچ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے 75 سے 80 طیاروں نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا اگر پاکستان ایئرفورس کو حملے کی اجازت ہوتی تو نتائج کچھ اور ہوتے. پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے اپنی قوم کو جو پیغام دیا تھا اور پوری دنیا کے ساتھ جو کمٹمنٹ تھی کہ ہم پہل نہیں کریں گے، وہ ہم نے کردکھایا.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کل بھارت نے جو مذموم کوشش کی جس میں بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا لائن آف کنٹرول اور پاکستانی سرحدوں پر تقریباً ایک گھنٹے تک دونوں اطراف جنگ جاری رہی. وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پھر بھی تحمل سے کام لیتے ہوئے صرف اس جیٹ فائٹر کو نشانہ بنایا جس نے ہم پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کے 5 جیٹ فائٹرز اور 2 ڈرونز گرائے گئے انہوں نے کہا کہ اگر ہماری ایئرفورس کو مکمل اجازت ہوتی وہ فری فار آل جس کو مرضی گرادیں تو شاید یہ پانچ کے بجائے تعداد زیادہ ہوتی.
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات