Live Updates

پاک فوج کی سانگھڑ پوسٹ پر جوابی کارروائی کی مزید ویڈیو فوٹیج منظر عام پر

پہلے اور کارروائی کے بعد کے مناظر ، بھارتی فوج نے پوسٹ پر گھٹنے ٹیک دئیے

بدھ 7 مئی 2025 22:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) بھارت کے بزدلانہ حملہ کے بعد پاک فوج کی سانگھڑ پوسٹ پر جوابی کارروائی کی مزید ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آگئیں ۔ فوٹیج میں پہلے اور کارروائی کے بعد کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، سکیورٹی ذر ائع کے مطابق پاک فوج کا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا ۔ سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے۔

(جاری ہے)

پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سے قبل , لیپہ ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج رات کی تاریکی میں جارحیت کے بعد صبح کے اجالے میں منہ دکھانے کے قابل نہ رہی۔ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہی
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات