بھارت کا بزدلانہ حملہ، دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا اجلاس طلب

اسحاق ڈار اور آمنہ بلوچ سفیروں کو بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دیں گے

بدھ 7 مئی 2025 23:33

بھارت کا بزدلانہ حملہ، دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا اجلاس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء)وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور آمنہ بلوچ سفیروں کو بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

سفیروں کو ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔پاکستانی سفیروں کو مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کر کے اقدامِ جنگ کیا ہے۔