Live Updates

دشمن کے بزدلانہ حملے کا افواجِ پاکستان نے منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ترجمان پولیس

بدھ 7 مئی 2025 19:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) گزشتہ شب دشمن کے بزدلانہ حملے کا افواجِ پاکستان نے منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق اس نازک گھڑی میں سیالکوٹ پولیس کا ہر افسر اور جوان اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پاک افواج اور دیگر قومی اداروں کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی مانند ڈٹا رہا۔

اس دوران سیالکوٹ کے غیور عوام کا جذبہ اور اتحاد قابلِ دید اور قابلِ فخر رہا۔

(جاری ہے)

جیسے 1965ء میں چونڈہ کے محاذ پر ہماری بہادر عوام نے پاک افواج کے شانہ بشانہ چونڈہ کے محاذ کو دشمن کے لیے ٹینکوں کا قبرستان بنایا، آج بھی وہی حوصلہ، وہی ولولہ زندہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ وطن عزیز کی سالمیت، امن و امان اور عوام کی حفاظت کے لیے سیالکوٹ پولیس کا ہر سپاہی ہر لمحہ جان کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار ہے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس حساس صورتحال میں افواہوں سے گریز کریں ، اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں متعلقہ اداروں کو مطلع کریں۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات