Live Updates

ساہیوال،ڈاکو بینک سپورٹ آ فیسر، ڈی پی ایس ٹیچر، سیلز مینوں سے 20 لاکھ کی نقدی اور آ ٹھ موبائل چھین کر فرار

بدھ 7 مئی 2025 20:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)ڈاکو بینک سپورٹ آ فیسر، ڈی پی ایس ٹیچر، سیلز مینوں سے 20 لاکھ 8 ہزار500 روپے کی نقدی اور آ ٹھ موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکو گن پوائنٹ پر دن دہاڑے گرلز کالج روڈ پر پولٹری ٹریڈرز بینک سپورٹ آ فیسر محمد عظیم سے 15 لاکھ روپے کی نقدی مسلم بن عقیل کالونی میں حافظ عرفا ن سہیل، ڈویژنل پبلک سکول کے ٹیچر سے 10ہز روپے نقدی اور موبائل،چک 99 چھ آر میں محمد اکمل دوکاندار سے موبائل نقدی 41 ہزار روپے ،ہڑپہ اسٹیشن پر علی وقاص سیلز مین سے موبائل نقدی91 ہزار روپے ،چک 43 پانچ ایل میں کاشف اکبر اے سی مکینک سے موبائل نقدی 35 ہزار روپے چک ،1 4بارہ ایل میں محمد وسیم اسلم سے چار موبائل 2 لاکھ 39 ہزار روپے نقدی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔

پولیس فتح شیر، فرید ٹاؤن ،ہڑپہ، یوسف والا اور صدر چیچہ وطنی نے محمد عظیم ،حافظ عرفا ن سہیل، محمد اکمل، علی وقاص، کاشف اکبر اور محمد وسیم اسلم کی مدعیت میں چھ مقدمات 392 اور 382 تعزیرات پاکستان درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات