خیبرپختونخوا ،سکولوں میں تمام پروگرام معطل، طلبا کو شہری دفاع کی تربیت دینے کی ہدایت

موجودہ جنگی صورت حال میں کسی اسکول میں اسپورٹس اور دیگر فنکشن نہیں ہوں گے، اعلامیہ

بدھ 7 مئی 2025 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)خیبرپختونخوا کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھارت کے جنگی جنون کے پیش نظر ہر قسم کے پروگرام معطل کر کے شہری دفاع کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری و نجی سکری تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے پروگرام معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ جنگی صورت حال میں کسی سکول میں سپورٹس اور دیگر فنکشن نہیں ہوں گے۔محکمہ تعلیم نے سکولوں کے طلبا کو شہری دفاع (سول ڈیفنس)کی تربیت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے تیاریاں فوری شروع کرنے کا حکم بھی دیا۔محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایات پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔