کسی بھی بھارتی جارحیت کے تناظر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس

بدھ 7 مئی 2025 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) سیکرٹری ایمرجنسی سروس پنجاب اور ضلعی انتظامیہ مری کی ہدایت پر موجودہ صورتحال اور مستقبل قریب میں کسی بھی بھارتی جارحیت کے تناظر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا مقصدمحکمہ جات کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ، پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنا اور فوری ردعمل کو مؤثر بنانا اور قدرتی وسائل و انسانی جانوں کو کسی بھی ناگہانی صورتحال اور جنگی خطرات سے محفوظ رکھنا تھا۔

اس موقع پر تمام محکموں کے وسائل اور مہارتوں کا عملی جائزہ لینا بھی شامل تھا اور ہنگامی حالات میں امدادی کارروائیوں کو مزید بہتر بنانا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور مستقبل قریب میں کسی بھی بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات انتہائی ضروری ہیں، مزید صلاحیتوں میں بہتری لانے کے ساتھ مختلف محکموں کے درمیان رابطے کو بھی مضبوط کرنا بھی شامل تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر طریقے سے کارروائی کی جا سکے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی انجینئر کامران رشید نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے عملے کو ایمرجنسی ریسورسز کے ہمراہ ہائی الرٹ کر رکھا جبکہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآڈیٹر سید حارث علی سمیت باقی تمام محکموں کے سربراہان نے کہا کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ایک سپاہی قومی مشن پر گامزن ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :