Live Updates

محکمہ سول ڈیفنس کے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،چیف آفیسر طالب حسین

بدھ 7 مئی 2025 23:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) چیف آفیسر محکمہ شہری دفاع ضلع راولپنڈی طالب حسین نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال اور ممکنہ جنگ کے پیش نظر محکمہ سول ڈیفنس نے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر کے رضا کاروں کی عملی تربیت شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں طالب حسین نے کہا کہ ضلع راولپنڈی و ملحقہ تحصیلوں میں 38 وارننگ پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جبکہ 16 مقامات پر سائرن بھی فعال کر دیئے گئے اور پہلی بار خواتین رضا کاروں کی بھی جنگی و ریسکیو تربیت شروع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی ضلع میں 3500 رضا کاروں کی جنگی و ریسکیو عملی تربیت شروع کر دی ہے،تربیتی مشقیں تھانہ کینٹ کے احاطہ، مشن سکول راجہ بازار اور سول ڈیفنس ہیڈ آفس میں کی جا رہی ہیں ،ڈینیز ہائیر سیکنڈری سکول میں بھی جنگی و ریسکیو تربیت کا آغاز 24 گھنٹوں میں ہو جائیگا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات