افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے کمشنر گوجرانوالہ کی زیرقیادت کارریلی کاانعقاد، شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت

بدھ 7 مئی 2025 23:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرقیادت کار ریلی کا انعقاد ہوا، جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی میں ایم این اے /کنوینر ڈی سی سی محمود بشیر ورک، ممبران صوبائی اسمبلی قیصر اقبال سندھو ، عمران خالد بٹ، سٹی پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم،تمام تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام، سول سوسائٹی، مقامی اداروں کے افسران، ملازمین اور عام شہریوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکانے افواج پاکستان کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اورپاکستان ہمیشہ زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ افواج پاکستان سرحدوں اور ہماری محافظ ہیں، ہم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کسی بھی مہم جوئی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ہم اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ ملک کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے بھی خصوصی دعا بھی کی گئی۔