صوبائی سیکرٹری ہائرکالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان کامختلف امتحانی مراکز کا دورہ

جمعرات 8 مئی 2025 00:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) صوبائی سیکرٹری ہائیر کالجز، ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان صالح محمد بلوچ اور اپنی ٹیم کے ہمراہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے تحت قائم مختلف امتحانی مراکز جن میں سنڈیمن ہائی سکول ، تعمیر ئ پبلک کالج ، ٹیکنیکل سکول اور دیگر کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر کالجز محمد حسین بلوچ اور ایڈیشنل سیکرٹری کالجز عبدالمالک اچکزئی اور دیگر امتحانی نگران عملہ بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران سیکرٹری تعلیم نے امتحانی مراکز میں جاری امتحانی عمل، نگرانی کے انتظامات اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان کی پالیسی کے مطابق امتحانات میں نقل، سفارش اور ہر قسم کی بے ضابطگی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اور چیٹنگ فری امتحانات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چیٹنگ فری امتحانات کے انعقاد کو ٹیم ورک اور مربوط مانیٹرنگ کے ذریعے ممکن بنائیں گے۔ بلوچستان بھر میں محکمہ کالجز ، ہائیر و ٹیکنکل ایجوکیشن کی جانب سے مانیٹرنگ ٹیمیں فعال انداز میں امتحانی مراکز کا معائنہ کر رہی ہیں۔ یہ ٹیمیں تمام مراکز میں غیر اعلانیہ دورے کر کے امتحانی عمل کی شفافیت کا جائزہ لیتی ہیں، اور کسی بھی بے قاعدگی کی فوری رپورٹ متعلقہ حکام کو دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :