Live Updates

سعودی عرب کا یمن میں جنگ بندی پر سلطنت اومان کے اعلان کا خیر مقدم

جمعرات 8 مئی 2025 09:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے یمن میں جنگ بندی سے متعلق سلطنتِ اومان کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی تجارت اور بحری گزرگاہوں کا تحفظ ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب ایک بار پھر یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے تاکہ نہ صرف یمن بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات